کیپ ٹان( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے دوران افریقی بالر ویان مولڈر کی جانب سے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابراعظم غصے میں آگئے۔پاکستان کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے اپنا غصہ بابراعظم پر نکالنے کی کوشش کی۔ بابراعظم نے غصے سے مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ گیند کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تنازع بڑھتا دکھائی دیا تو جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔کمنٹری کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم عام طور پر ردعمل نہیں دیتے، وہ خاموش طبیعت کے حامل ہیں، لیکن اس دن وہ بھی برہم ہو گئے۔کیپ ٹان میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان ابھی 208 رنز کے خسارے میں ہے، جبکہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: افریقی باؤلر کے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابراعظم برہم
2