لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست اور دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں، اور ٹیم بھرپور فائٹ کر رہی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن اور رینوویشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا فنشنگ ورک 25 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا، اور 27 جنوری کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے مختلف شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور ٹیم اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ صائم ایوب کل صبح لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کا علاج بہترین اسپورٹس ڈاکٹر سے ہوگا۔ معاون کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیونکہ وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش ہے۔یاد رہے کہ کیپ ٹان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی اور تیسری وکٹ 278 رنز پر گر چکی تھی۔ گزشتہ روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا، تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آٹ ہو کر فالو آں کا شکار ہوگئی تھی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم کی شکست، مایوس کن فالو آن پر چیئرمین پی سی بی کا رد عمل آگیا
1