4
بگوٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مغربی کولمبیا ہائی وے پر ایک سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ پین امریکن ہائی وے پر پیش آیا، جہاں بس کیلی شہر سے ایکواڈور سرحد کی جانب جارہی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سیاحوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔کولمبیا کی ٹریفک پولیس حادثے میں ملوث بس کے 42 مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے۔کولمبیا کی وزیرِ ٹرانسپورٹ ماریا کونسٹانزا گارشیا نے مرنے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔