قاہرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)مصر نے دنیا کے تمام ممالک سے شامی باشندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، ٹریول اور ایئر لائن کمپنیوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک سے مصر آنے والی پروازوں میں شامی مسافروں کو قبول نہ کریں، تاہم مصر میں عارضی طور پر غیر سیاحتی رہائش رکھنے والوں کو نہیں روکا جائے گا۔یہ فیصلہ چند دن بعد سامنے آیا جب سکیورٹی کی منظوری کے بغیر یورپی، امریکی اور کینیڈین ریزیڈنسی والے شامی باشندوں کا مصر میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔ذرائع نے اس وقت یہ وضاحت کی تھی کہ اس فیصلے میں شینگن ویزا رکھنے والے شامیوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ مصریوں سے شادی شدہ شامی باشندوں کے بغیر سکیورٹی کی منظوری کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔یہ فیصلہ سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 8 دسمبر سے مصر نے شامیوں کو اپنی سرزمین پر واپسی کی سہولت فراہم کرنا شروع کی ہے، اور مصر نے شامیوں کو اپنے ملک واپس جانے کے لیے تمام ضروری سہولتیں اور مدد فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
مصر نے دنیا کے تمام ممالک سے شامیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
3