کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف میسجنگ پلیٹ فارم ٹیلی گرام نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے کئی نئی خصوصیات متعارف کرائیں ہیں۔ان نئی خصوصیات میں تیسرے فریق کے ذریعے اکانٹس کی تصدیق کا نیا طریقہ، نئے میسج سرچ فلٹرز، اور تحائف کو این ایف ٹی (Non-Fungible Tokens) میں تبدیل کرنے کی سہولت شامل ہیں۔ٹیلی گرام نے پہلے ہی عوامی شخصیات اور تنظیموں کی تصدیق کا پروگرام شروع کیا تھا، اور اب اس نے ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت تیسرے فریق جیسے فوڈ کوالٹی ریگولیٹرز یا تعلیمی گروپ بھی اپنے اکانٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ تصدیق شدہ اکانٹس کے نام کے ساتھ ایک نیا لوگو دکھائی دے گا، جو پہلے کے نیلے نشان (بلو چیک مارک) کی جگہ لے گا۔ٹیلی گرام کے ترجمان نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ غیر مرکزی تصدیق کا طریقہ دھوکہ دہی کو روکنے اور غلط معلومات کے پھیلا کو کم کرنے میں مدد کرے گا، اور سوشل پلیٹ فارمز کے لیے ایک نیا حفاظتی معیار قائم کرے گا۔اسی طرح، ٹیلی گرام نے گفٹس کو این ایف ٹی میں تبدیل کرنے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ صارفین اب ٹیلی گرام سٹارز کے ذریعے گفٹس بھیج سکتے ہیں، جو ایپلی کیشن یا فریگمنٹ ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔ صارفین ان این ایف ٹی کو دوسرے پلیٹ فارمز پر فروخت یا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں، تاہم ٹیلی گرام ان گفٹس کو کلیکٹیبلز میں تبدیل کرنے پر ایک فیس وصول کرتا ہے تاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔مزید برآں، ٹیلی گرام نے میسجز کے لیے ایک ایموجی ری ایکشن فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جسے گروپ سروس میسجز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی، پرائیویٹ چیٹس، گروپ چیٹس اور چینلز کے لیے نئے سرچ فلٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ٹیلی گرام نے صارفین کیلئے متعدد نئی خصوصیات متعارف کرا دیں
2