کراچی( ہیلتھ ڈیسک)سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی، جس میں صوبے بھر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکرٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر ارشاد علی سودھر نے شرکت کی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر بچے کو ویکسین دینا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہم میں 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے، اور صوبے کے تمام بس ٹرمینلز پر پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔
سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا 16 دسمبر سے آغاز
14