13
کراچی( ہیلتھ ڈیسک)کراچی میں رواں سال اب تک ملیریا کے 2 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع ملیر سے ایک ہزار 187 کیسز، ضلع کورنگی سے 357 کیسز، ضلع جنوبی سے 316 کیسز سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں، ضلع غربی سے 267، ضلع شرقی سے 92، اور ضلع وسطی سے 91 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ضلع کیماڑی سے جنوری سے دسمبر تک ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔