18
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے اپنی سروسز میں آنے والی فنی خرابی کو دور کر لیا ہے۔پہلے آئی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئیں، جس کے باعث کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ واٹس ایپ پر میسجز، آڈیو اور ویڈیو کالنگ سروسز بھی معطل ہو گئی تھیں۔میٹا نے ایکس (Twitter) پر پیغام میں کہا کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب یہ مسائل حل کر لیے گئے ہیں اور سروسز دوبارہ معمول پر آ چکی ہیں۔