6
کراچی( اباسین خبر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ سول عدالت میں اصل پریکٹس ہوتی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وکلا کے نادرا آفس والے مطالبے کو پورا کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ چھوٹا ہسپتال بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے جلد کلینک کا اعلان کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں وکلا کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے اور کراچی بار نے ہمیشہ قوم کو مایوس نہیں کیا۔