24
کاغان( اباسین خبر)وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک شدید برف باری کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے سیاحوں کو ناران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظر ناران کا سیاحتی سیزن ختم ہو چکا ہے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔ برف باری اور راستوں کے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں۔