پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سید گئی میں مسافر کوچ کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن سے قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مسافر کوچ سید گئی کے قریب کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت اور 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔ فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو کھائی سے نکالا، انہیں طبی امداد فراہم کی اور قریبی ہسپتال منتقل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا ریسکیو اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کیا۔ امدادی کارروائی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی شامل تھی، اور مقامی افراد نے بروقت ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
شمالی وزیرستان میں بس کو حادثہ، پاک فوج کے بروقت آپریشن نے مسافروں کی جانیں بچالیں
26