پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی واضح ہو گئی ہے۔ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف 50 افراد کے اکٹھے نہ کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، دوسری جانب کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے، اور 50 افراد کے لیے پورے پاکستان سے کنٹینرز اسلام آباد بھیجے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جا رہی ہیں، تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائے گی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، فسطائیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے آئین اور قانون کو پامال کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، جعلی حکومت کی حواس باختگی کااظہار ہے: بیرسٹرسیف
26