81
کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک) انٹر نیشنل نشر یا تی ادارے کی ر پورٹ کے مطا بق کراچی کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید گرمی کا سامنا ہے اور سنہ 2015 میں آنے والی ہیٹ ویو میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن ایک شخص اربن فاریسٹ کی مدد سے کراچی کا موسم بہتر بنانا چاہتا ہے۔شہزاد قریشی ایک کاروباری شخصیت ہیں جو فارغ وقت میں پودے لگاتے ہیں۔ شہزاد نے پہلے اربن فاریسٹ کے لیے عوام سے چندہ جمع کیا اور اب وہ حکومت کی مدد سے ایک نئے اربن فاریسٹ پر کام شروع کر رہے ہیں۔اربن فاریسٹ شہروں کے درجہ حرارت میں واضح کمی لا سکتے ہیں۔