کراچی ( اباسین خبر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے انہیں شکریے کے فون آئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 12 سے 17 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے، جو مختلف صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر دو اہم نکات پر فوکس کیا ہے؛ ایک تو بجلی کے بلوں میں کمی لانا اور دوسرا پانی کے مسائل کا حل تلاش کرنا۔ ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی کی جائے گی، اور اس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔
ایم کیو ایم نے وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی کی جائیگی:فاروق ستار
10
پچھلی پوسٹ