7
کوئٹہ( اباسین خبر)کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہو سکی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کی روانگی تاحال معطل ہے۔ یہ ٹرین 11 مارچ کو ہونے والے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے، جس کے باعث کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29 مارچ کو کیا تھا، تاہم اس اعلان کے پانچ روز بعد بھی بولان میل کی روانگی شروع نہیں ہو سکی ہے۔