پشاور(اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ شخص جو قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے کا وعدہ کرتا تھا، آج پابندِ سلاسل ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد سیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لیٹر پیٹرول تھا جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ قوم کو بتائیں کہ قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کر دیں؟بیرسٹر سیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، مگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپے سے کم ہونی چاہیے۔آخر میں، بیرسٹر سیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔
پیٹرول کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر کر دی گئیں، حکومت کو حقیقی ریلیف دینا چاہیے:بیرسٹر سیف
7