کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں صبا قمر کو دبئی کے پر سکون ڈیزرٹ ریزورٹ پر مدھم روشنیوں سے سجے سیٹ اپ میں سیاہ باڈی کون ڈریس میں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، “ایسی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی سے بھر دے”، اور اپنی سالگرہ کی تاریخ 5 اپریل بھی مینشن کی۔صبا قمر کی پوسٹ پر ان کے ساتھی فنکار اور مداح انہیں نیک خواہشات کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
صبا قمر نے 41 سال کی عمر میں دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ پر شاندار سالگرہ منائی
9