7
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ شہر میں موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔ وادی کوئٹہ میں یہ سروس منگل کی رات کو معطل کی گئی تھی اور آج اس کی معطلی کا تیسرا دن ہے۔ مسلسل سروس کی بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق، سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔