پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا گیا ۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا خصوصی بجٹ اجلاس ہوا جس میں مالی سال2024-25کا بجٹ پیش کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر ،محکمہ خزانہ ،محکمہ قانون اور ریگولیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں عبد الغفار وینس ڈائریکٹر فنانس نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کا سالانہ بجٹ پیش کیا ۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا گیا ۔ ایڈہاک ریلیف الائونس کے تحت سکیل 1تا 16کے لیے تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کی منظوری ، سکیل 17سے اوپر تمام ملازمین کے لیے 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ پینشنری واجبات کی ادائیگی کے لیے 990 اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لیے 900ملین مختص کیے گئے۔فوت شدگان ملازمین کے لواحقین کے لیے 50ملین مختص کیے گئے۔لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 30ملین مختص کیے گئے۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کرکے بجلی کے اخراجات میں کمی کی جائے
پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور
103