10
لاہور( اباسین خبر)صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو اوور چارجنگ اور دیگر شکایات سے بچانے کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔بلال اکبر نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی بروقت نشاندہی کریں۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ اوور لوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر بھی سخت پابندی عائد کی جائے گی تاکہ عید کے موقع پر مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔