نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)چیونگم چبانے کے شوقین افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چیونگم چبانے سے مائیکرو پلاسٹک لعابِ دہن میں شامل ہو سکتا ہے۔نئی تحقیق کے مطابق چیونگم میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات شامل ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف ایک چیونگم چبانے سے سیکڑوں سے لے کر ہزاروں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات تھوک میں شامل ہو سکتے ہیں۔یہ تحقیق فی الحال جائزہ (peer review) کے عمل سے گزر رہی ہے اور جلد سان ڈیاگو میں امریکی کیمیائی سوسائٹی کے دو سالہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ تحقیق کے مصنفین کا ماننا ہے کہ جائزے کے بعد اس رپورٹ کو “Journal of Hazardous Materials Letters” میں شائع کیا جائے گا۔
چیونگم چبانے سے مائیکرو پلاسٹک لعابِ دہن میں شامل ہونے کا انکشاف
7