بیجنگ ( ہیلتھ ڈیسک)چین کے ڈاکٹرز نے پہلی بار خنزیر کے جگر کی انسانی جسم میں کامیابی سے پیوندکاری کی ہے، جو اعضا کی پیوندکاری میں ایک اہم پیش رفت ہے۔یہ طریقہ چین کے شہر ژیان کی فورتھ ملٹری میڈیکل یونیورسٹی میں انجام دیا گیا۔ اس کامیاب پیوندکاری کے لیے خنزیر کے ڈی این اے میں 6 جینز ایڈٹ کیے گئے تھے، جس کے بعد گزشتہ سال 10 مارچ کو اس کے جگر کی انسانی جسم میں پیوندکاری کی گئی۔اس حوالے سے ژیان اسپتال کے ڈاکٹر لن وانگ نے کہا کہ خنزیر کا جگر انسانی جسم میں بخوبی کام کر رہا ہے اور اس نے پروٹین البومین بھی پیدا کیا ہے۔ یہ کامیابی میڈیکل سائنس میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور اعضا کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
چین میں خنزیر کے جگر کی انسانی جسم میں پیوندکاری کی کامیاب کوشش
4