لاہور( ہیلتھ ڈیسک)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے پھیلا کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا ہے۔ لاہور میں وزیرِ اعلی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز کے پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔مریم نواز کی ہدایت پر یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب پر مشتمل ایک جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے۔ یہ مشن ایڈز کے کنٹرول اور بچا کے لیے تجاویز پیش کرے گا اور 7 سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔وزیرِ اعلی نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج فراہم کرنے، ایڈز کے پھیلا کے اسباب کی نشاندہی کرنے اور اس کے ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز کا تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب
4