ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں، جس کی وجہ حالیہ ایوارڈ تقریب میں سنیتا کی تنہا شرکت بنی ہے۔ممبئی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سنیتا اپنے بیٹے یشوردھن آہوجا کے ہمراہ شریک ہوئیں، جہاں پاپارازی فوٹوگرافرز کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے گووندا کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے۔ جب ایک فوٹوگرافر نے سنیتا سے پوچھا کہ گووندا کہاں ہیں، تو انہوں نے حیرت بھرے لہجے میں جواب دیا “کیا؟” اور پھر اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔اس موقع پر فوٹوگرافرز کے درمیان سرگوشیاں ہوئیں کہ وہ گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں، جس پر سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “ہم بھی انہیں یاد کر رہے ہیں” اور پھر اپنے بیٹے کے ساتھ تقریب سے روانہ ہو گئیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات پر افواہیں پھیلائیں۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں پھر سے سر اٹھانے لگیں
4