4
ممبئی ( شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ حکومت کی اجازت ملے۔بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اجازت دی جاتی ہے تو وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔سلمان خان کی نئی فلم سکندر 30 مارچ کو میٹھی عید کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے، اور اس فلم کی تشہیر کے دوران ممبئی میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بیان دیا۔