7
کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3074 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2380 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام سونا 2041 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔