5
کراچی ( اباسین خبر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا اور یہ بھی بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کی ہدایت کے مطابق انکوائری کرنے کا وعدہ کیا۔