لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ حسن نواز نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں صفر پر آٹ ہو کر یہ ریکارڈ بنایا۔حسن نواز نے 16 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے لیے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ تاہم، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے اپنے ابتدائی 2 میچز میں صفر پر آٹ ہو کر مایوس کن آغاز کیا۔تاہم حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار واپسی کی اور 44 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
حسن نواز کا ٹی ٹوئنٹی میں ناپسندیدہ ریکارڈ، صفر پر آٹ ہو کر تاریخ میں نام درج کرالیا
6
پچھلی پوسٹ