کو ئٹہ ( اباسین خبر)بولان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد 15 دن تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، اور جعفر ایکسپریس جمعہ کو کوئٹہ سے پشاور واپس آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ بولان میل جو پہلے ہفتے میں دو دن چلتی تھی، اب روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان کی ترقی کو روکنا چاہتے تھے، انہیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، ایک مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی پھیلانے میں مصروف ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور فائرنگ کر کے 18 فوجیوں سمیت 26 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ پاک فوج کے کمانڈوز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام 31 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
جعفر ایکسپریس کی 15 دن بعد بحالی، بولان حملے کے بعد مسافروں کا دوبارہ سفر شروع
7