ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دیے، اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ نے راکھی ساونت کی معصومانہ باتوں اور تفریحی انداز کی تعریف کی۔اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے، راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک کمنٹ میں کہا کہ “مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔”راکھی ساونت نے مزید کہا کہ “ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، جو گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔”راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، جہاں کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔
راکھی ساونت کا ہانیہ عامر کو سلمان خان کا ہمسفر بنانے کی خواہش اظہار
8