لاہور( اباسین خبر)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف کچھ افراد کو نکالنے کے لیے رکھا گیا تھا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔ فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، اور ان سے کیسز اور قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، جس کے بعد بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔
پی ٹی آئی رہنمائوں کی لفظی گولہ باری فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا
5