5
ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے میلبرن کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا ہوا۔ ایک وائرل ویڈیو میں نیہا ککڑ کو کنسرٹ میں تاخیر کی وجہ سے روتے ہوئے دکھایا گیا۔اب ان کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کنسرٹ میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نیہا کے شہر پہنچنے سے لے کر ایئرپورٹ پِک اپ، ہوٹل میں قیام اور کنسرٹ کے مقام تک کے تمام انتظامات کی ذمے داری ان کے شہر کے منتظمین پر تھی، جس کے باعث تاخیر ہوئی۔