ممبئی ( شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ مشہور بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہتی تھیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کرینہ کپور نے ماضی میں سیمی گریوال کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران کہا کہ اگر انہیں کسی کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ راہول گاندھی کا انتخاب کریں گی۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے نہیں معلوم کہ یہ کہنا چاہیے یا نہیں، کیونکہ یہ تھوڑا متنازع ہو سکتا ہے لیکن میں پھر بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں رکھتی۔” کرینہ نے مزید کہا کہ “میں راہول گاندھی کی تصویریں دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ میں ایک فلمی خاندان سے ہوں اور وہ ایک سیاسی خاندان سے، تو شاید اس پر دلچسپ گفتگو ہو گی۔”
کرینہ کپور نے راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
4