کراچی ( اباسین خبر)بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ نے اپنی نظر بندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سمی دین بلوچ کی نظر بندی کے خلاف سماعت کل دو رکنی بینچ کرے گا۔ سمی دین بلوچ کو پیر کے روز احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل کے مطابق، عدالت نے گزشتہ روز سمی دین بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے سمی دین بلوچ کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار کیا تھا، اور محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات پر انہیں 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، آئی جی سندھ کی سفارش پر سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو نظر بند کیا گیا۔ ان افراد پر الزام تھا کہ وہ سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے دینے کے لیے اکسا رہے تھے، جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ تھا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کی نظر بندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
4