4
کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ایک نیا ٹول متعارف کروایا ہے جس سے صارفین اب صرف چند منٹوں میں اپنی ذاتی معلومات جیسے ایڈریس، فون نمبر اور ای میل کو گوگل پر سرچ ہونے کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔یہ ٹول اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب آن لائن صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ اپنے ڈیجیٹل ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول چاہتے ہیں۔ گوگل نے اس نئے ٹول کے استعمال کی تفصیل ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کس طرح اپنی ذاتی معلومات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔