4
لاہور( اباسین خبر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور کے ایک شاپنگ مال سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اس کارروائی کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے کہا کہ بلاتفریق کارروائیاں عوام کا اعتماد بحال کر رہی ہیں اور نادہندگان سے ٹیکس کی مکمل وصولی تک ان کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔