ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دنوں کا راز کھولا ہے، جب وہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے سے پہلے سخت حالات کا سامنا کر رہے تھے۔شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے سینئر اداکار انوپم کھیر سے بات کرتے ہوئے اپنے بچپن کی مشکلات کا ذکر کیا۔ویڈیو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ “ہم جہاں سے آئے ہیں، ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم 4 لوگ کھانا کھا سکیں۔”شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ اس وقت کسی کو بھی یہ علم نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے سوچا تھا کہ وہ ایک دن اتنی کامیابی حاصل کریں گے جہاں وہ آج کھڑے ہیں۔
دال میں زیادہ پانی ڈال کر گزارا کرتے تھے،شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے سخت دنوں کی حقیقت بتا دی
5