کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان کا معدنی شعبہ 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے وسائل سے مالا مال ہے اور یہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔ حکومت ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔آئندہ اپریل میں ایک معدنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ 2028 تک فعال ہو جائے گا، جس میں 5.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس سے سالانہ 2.8 بلین ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔پاکستان حکومت متحدہ عرب امارات کو پانچ اہم معدنی منصوبے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں چاغی، وزیرستان، گوادر اور بلوچستان کے کاپر بلاکس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گوادر اور چاغی کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کے منصوبے سے معدنی نقل و حمل میں بہتری آئے گی اور اس شعبے کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔یہ اقدامات پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان کا معدنی شعبہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نئی امید
6