اسلام آباد( کامرس ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2025 کے اہداف میں کمی پر بھی اتفاق نہیں ہوا اور ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ایف بی آر کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہیں کی گئی۔ تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مزید یقین دہانیاں دینے کی شرط رکھی ہے اور صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت کلائمیٹ فنانس کی پیشکش کی جائے گی۔
ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں،آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی
6