جالندھر( سپورٹس ڈیسک)بھارتی ہاکی کے دو نامور اولمپئینز مندیپ سنگھ اور اودیتا دوہن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ 30 سالہ مندیپ سنگھ اور 27 سالہ اودیتا دوہن کی شادی جالندھر میں ہوئی، جہاں دونوں کا ہاکی کا جنون انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا۔ مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں بیک ٹو بیک برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ اودیتا دوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔مندیپ سنگھ 260 اور اودیتا 120 میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ دونوں کی دوستی 5 سال سے جاری تھی، اور کوویڈ کے دوران لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی مزید گہری ہوئی تھی۔
بھارتی ہاکی اولمپئینز مندیپ سنگھ اور اودیتا دوہن رشتہ ازدواج میں منسلک
9