کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا لیکن جلد ہی مندی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے دوران اچانک منفی رجحان آیا اور انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 131 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 327 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد اچانک مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 300 پوائنٹس کم
7