لاہور( اباسین خبر)سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “پاکستان کو عظیم اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔”حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانانِ ہند کو الگ وطن کے حصول کے لیے متحد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “آج کے دن قائداعظم اور تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا۔”حمزہ شہباز نے کہا کہ “پاکستان کو عظیم اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور یوم پاکستان ان شہدا کی عظمت اور ان کی قربانیوں پر اظہار تشکر کا دن بھی ہے۔
یوم پاکستان شہدا کی عظمت اور ان کی قربانیوں پر اظہار تشکر کا دن ہے:حمزہ شہباز کا یوم پاکستان پر پیغام
5