لاہور( کامرس ڈیسک) پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود چکن کی قیمت میں کمی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ فیڈ کمیٹی نے برائلر فارمز کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پولٹری فیڈ کی قیمت میں کسی قسم کی کمی کرنے سے انکار کردیا۔پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، فیڈ کمیٹی نے فیڈ کی قیمت کو برقرار رکھا۔ سویابین کی قیمت 260 روپے فی کلو سے کم ہوکر 230 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ مکئی کی قیمت بھی 3500 روپے فی من سے کم ہو کر 3100 روپے فی من ہوگئی ہے۔ تاہم، برائلر فارمرز نے فیڈ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بعد پولٹری فیڈ کی قیمت بھی کم کی جائے۔اس کے جواب میں، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے برائلر فارمرز کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فیڈ کی پرانی قیمت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس فیصلے کے بعد چکن کی قیمتوں میں کمی کی کوئی امید نہیں بچی۔
چکن کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ختم، پولٹری فیڈ کمیٹی نے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا
11