ممبئی ( شوبز ڈیسک)ماضی میں بالی وڈ کے متعدد اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی جرمن ہدایتکار مشیل نے معروف اداکار سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ناخوشگوار تجربہ شیئر کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشیل نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے دوران 7 گھنٹے تک سیٹ پر انتظار کرنے کا ذکر کیا۔ جرمن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ “ہمیں سیٹ پر طویل انتظار کروایا جاتا تھا اور جب ہمیں پتہ چل گیا کہ سلمان خان دیر سے آئیں گے تو ہم ہمیشہ اپنے ساتھ اضافی کام لے کر آتے تھے کیونکہ ہمیں یقین تھا کہ ہم سارا دن صرف انتظار ہی کریں گے۔”مشیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک مشکل تجربہ رہا۔ تاہم، انہوں نے اس ڈاکومینٹری فلم میں اپنے تجربات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا اچھا تجربہ ہوا۔ “شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں، میں نے ان کے ساتھ بھی ڈاکومینٹری فلم کے لیے کام کیا اور ان کا پیشہ ورانہ رویہ بہت مثبت تھا۔”اسی دوران مشیل نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے کام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ بے حد پروفیشنل اور کول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ نے ایک اشتہار کے لیے کام کیا، جس دوران ان کا رویہ بہت ہی مثبت اور پروفیشنل تھا۔مشیل نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بھارت میں 10 سال گزارے ہیں اور ان کا یہاں کے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت متنوع رہا ہے۔
جرمن ہدایتکار مشیل نے سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت کو تنقید کا نشانہ بنایا، 7 گھنٹے انتظار کرانے کا انکشاف
13