وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ٹرمپ کارڈ کے نام سے ایک نیا گولڈ کارڈ متعارف کروا دیا، اور خود اس کے پہلے خریدار بھی بن گئے۔ اس کارڈ کے ذریعے 50 لاکھ امریکی ڈالرز میں امریکی شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ای بی 5 امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار اب امریکی شہریت خرید سکتے ہیں۔ اس کارڈ کی رونمائی ایک پریس کانفرنس کے دوران کی گئی، جس پر ٹرمپ کی تصویر بھی موجود ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں میں دستیاب ہو سکتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ گولڈ کارڈز فروخت ہونے کی توقع ہے، جس سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک دن میں 1000 گولڈ کارڈز فروخت کیے، جس سے امریکی معیشت کو 5 بلین ڈالرز (500 کروڑ ڈالرز) کا فائدہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈ کارڈ متعارف کروا دیا، 50 لاکھ ڈالرز میں امریکی شہریت خریدنے کا موقع
8