نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا ہے، جو ایک سنگین انسانی بحران ہے۔عاصم افتخار نے الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں امدادی کارکنوں کی اجتماعی قبر سے 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس میں کہا کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر محض تماشائی بن کر خاموش رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنے گا اور اسرائیل کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدوں، بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا۔
فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے: پاکستان
8