واشنگٹن ( ایجوکیشن ڈیسک)امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کی ٹیوشن فیس معاف کرے گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی جامعہ برداشت کرے گی۔یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانے کی کوشش ہے۔ یہ پالیسی 2025 سے 2026 کے تعلیمی سال سے نافذ ہوگی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کا 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس معاف کرنے کا اعلان
7