اسلام آباد( کامرس ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (MEFP) کا مسودہ شیئر کردیا ہے۔ یہ مسودہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت عملے کی سطح پر معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے کچھ ریلیف فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مراعات/ریلیف فورا فراہم کی جائیں گی یا مالی سال 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز مذاکرات ختم ہوگئے تھے، لیکن عملے کی سطح پر معاہدہ نہ ہو سکا۔ اس معاہدے کے بغیر آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی درخواست پر غور نہیں کرے گا۔آئی ایم ایف نے MEFP کا مسودہ شیئر کیا ہے، جس میں مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سخت شرائط شامل ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کا مسودہ شیئر کر دیا، تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ریلیف کا عندیہ
6