5
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ نے یوکرین میں سیز فائر اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔سلامتی کونسل نے امریکا، یوکرین اور روس کے علیحدہ معاہدوں کا خیرمقدم کیا، جن کے تحت بحیرہ اسود میں اور توانائی کے شعبے پر حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اقوام متحدہ نے یوکرین کو فوری طور پر روس پر حملے بند کرنے کی اپیل کی، جبکہ روس نے معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے یوکرین سے پہلے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔