نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ گوگل کروم ویب برازر استعمال کرتے ہیں تو فورا اسے اپ ڈیٹ کر لیں، کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی کو دور کرنے کے لیے فوری اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد برازنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، اور اس میں موجود سکیورٹی کمزوری ایک سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔یہ سکیورٹی خامی خاص طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز میں پائی گئی تھی، جس کے باعث برازر کے صارفین کو مختلف خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ گوگل نے فوری طور پر اس خامی کو ٹھیک کرنے کے لیے اپ ڈیٹ فراہم کی ہے، اور صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپ ڈیٹ کا عمل مکمل کریں تاکہ ان کے ڈیٹا کی حفاظت کی جا سکے۔
صار فین کیلئے بری خبر،گوگل کروم میں سکیورٹی خامیاں سامنے آ گئیں
5